ارض مکہ کی خصوصیات کو اجاگر کرنے ریفلز مکہ پیلس کا فوٹوگرافی مقابلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-25

ارض مکہ کی خصوصیات کو اجاگر کرنے ریفلز مکہ پیلس کا فوٹوگرافی مقابلہ

کرہ ارض پر ملسمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے منفرد خدوخال کو اجاگر کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے مکہ ریفلز پیالس نے سعودی عرب کی سوسائٹی برائے ثقافت وفنون لطیفہ نے اس مملکت میں پہلا سالانہ مصوری مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ "مکہ سے درس و اشتیاق" کے زیر عنوان اس سالانہ مقابلہ کا انعقاد کا مقصد مکہ معظمہ کے منفرد کلچر کو اجاگر کرنا اور اس کا جشن منانا ہے۔ مملکت سعودی عرب میں منعقد شدنی اپنی نوعیت کا یہ اولین سالانہ مقابلہ ہے، جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے 1.6ارب مسلمانوں کی اس مقدس ترین سرزمین کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور اس کے ساتھ دنیا بھر کے پیشہ ور مسلم مصوروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک مرکزی مقام فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ مکہ معظمہ میں واقع فیر ماؤنٹ ریفلز ہوٹل کے شعبہ فروغ مواصلات و تجارت کے ڈائرکٹر خالد یاماک نے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعہ ساری دنیا کو ارض مقصد مکہ معظمہ کے اہم خدو خال سے واقف کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس مقدس مقام کو جسے مسلمان اپنے دل سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ اختراعی و تدریجی صلاحیتوں کے حامل مصورین اپنے فن کے ذریعہ اس شہر کی خوبصورتی اور روح کی ہمہ پہلوؤں میں عکس کشی کریں گے۔ بہترین تصاویر کے انتخاب کیلئے ماہرین کا ایک پیانل تشکیل دیا گیا ہے۔ 30جون کو مقابلہ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلا انعام 10ہزار سعودی ریال ہوگا۔ اس کے ساتھ جیتنے والے کو فضائی ٹکٹ کے علاوہ ریفلز ہوٹل مکہ پیالس میں دو رات قیام کی سہولت دی جائے گی۔ دوسرا انعام 5000سعودی ریال اور تیسرا انعام 2,500 سعودی ریال ہوگا۔ اس مقابلہ میں کوئی بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ تمام تصاویر 10 جون تک www.facebook.com.rafflesmakkahpalaceandispiringmakkah@raffles.com پر بھیجی جاسکتی ہیں۔

Raffles Makkah Palace launches photography competition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں