سعودی عرب میں مزید 27 ہزار ہندوستانیوں کو ایمرجنسی سرٹیفیکٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-25

سعودی عرب میں مزید 27 ہزار ہندوستانیوں کو ایمرجنسی سرٹیفیکٹس

ہندوستان اپنے کم ازکم مزید 27 ہزار شہریوں کو ایمرجنسی سرٹیفکٹ جاری کرے گا تاکہ وہ سعودی عرب سے وطن واپس ہوسکیں۔ سعودی عرب میں نئی لیبر پالیسی کے نفاذ کے بعد ہندوستان کی جانب سے قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہاں سفارت خانہ ہند نے ایسے تمام ہندوستانی شہریوں کیلئے جنہوں نے سفارت خانہ ہند اور سعودی عرب میں دیگر مراکز وصولی پر درخواستیں دی تھیں، ایمرجنسی سرٹیفکٹس کی جانچ اور فراہمی کی ایک دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ سفارت خانہ ہند سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "جاریہ معلنہ شیڈول،24 ہزار ایمرجنسی سرٹیفکٹس کے دوسرے بیاچ کیلئے ہے۔ مشرقی صوبہ کے کلکشن مرکز پر زائد از3700 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ اس طرح بہ اعتبار مجموعی یہ دوسری فہرست 27ہزار سے متجاوز ہوجاتی ہے۔ درخواستوں کے مابعد بیاچس کیلئے جانچ اور فراہمی کے پروگرام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا"۔ سعودی عرب میں مختلف مقامات پر مراکز وصولی پر پہلے بیاچ میں ایمرجنسی سرٹیفکٹس کیلئے 15ہزار درخواستیں وصول ہوئی تھیں۔ ہنگامی سفری دستاویزات کیلئے زبردست ہجوم دیکھا جارہا ہے اور تقریباً 60ہزار درحواست دہندگان ایسے ایمرجنسی سرٹیفکٹس یا کاغذات خروج کے منتظر ہیں۔

27,000 Indians apply for exit papers to leave Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں