پاکستان ائرلائنز طیارے میں دھماکہ خیز مواد - برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-25

پاکستان ائرلائنز طیارے میں دھماکہ خیز مواد - برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

برطانیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے "آج ایک "بین فضائی سکیورٹی الرٹ کے بعد فوری متحرک ہوگئے اور پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز(پی آئی اے) کے ایک طیارہ کو فضاؤں میں اپنے گھرے میں لے لیا اور اس طیارہ کو اسٹانسٹڈایرپورٹ پر لینڈنگ کرنی پڑی۔ پی آئی نے کا طیارہ مانچسٹر کیلئے پرواز کررہا تھا۔ اسکائی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس طیارہ میں 297مسافرین سوار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ طیارہ بجانب مغرب مانچسٹر کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اس نے یارک کے قریب اچانک اپنا راستہ بدل دیا اور جنوب میں اسٹانسٹڈ کی طرف پرواز کرنے سے قبل شمالی بحیرہ کی جانب بڑھنے لگا۔ ایسکس پولیس کی ایک ترجمان نے بتایاکہ "ایک طیارہ کی پرواز کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور اس کے شریک کار اس تعلق سے کارروائی کررہے ہیں۔ آر اے ایف ٹائیفون جیٹس کی جانب سے یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ برطانیہ کے فضائی حدود میں ایک سیویلین طیارہ اس وقت کس طرح ملوث ہوا۔ بی بی سی نے وزارت دفاع کے حوالے سے یہ بات بتائی۔ میڈیا اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایک "سکیورٹی مسئلہ"تھا۔ موصولہ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ لاہور سے مانچسٹر پرواز کرنے والے پی آئی اے کے طیارہ کو روکنے کیلئے 2آر اے ایف لڑاکا طیاروں اور بوئنگ 777 طیارہ کو استعمال کیاگیا۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق طیارہ میں دھماکہ خیز مواد موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ لندن پولیس نے جہازکو اڑا دینے کی دھمکی دینے والے 2مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق دھمکی دینے والے دونوں مسافرین پاکستانی نژاد محسوس ہورہے تھے۔

Pakistan-bound plane to make an Emergency Landing at Stansted Airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں