سعودی عرب - نئے ہندوستانی پاسپورٹ کی قبولیت کا مسئلہ حل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

سعودی عرب - نئے ہندوستانی پاسپورٹ کی قبولیت کا مسئلہ حل

ہندوستان اور سعودی عرب نے آج جدہ میں امیگریشن حکام کی جانب سے جاری نئے ہندوستانی پاسپورٹس کو قبول نہ کرنے کا مسئلہ حل کرلیا ہے۔ اس مسئلہ سے مملکت میں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی تھی۔ سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر حامد علی راؤ نے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد الصالح سے ان اطلاعات کے پس منظر میں ملاقات کی کہ جدہ کے امیگریشن عہدیداروں نے نئے ہندوستانی پاسپورٹ کو قبول کرنے سے انکارکردیا ہے۔ حامد علی راؤ نے وضاحت کی کہ سفری دستاویزات کے فارمیٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور اسے قبول کیا جانا چاہئے۔ سفیر نے وزیرا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی قیام کرنے والے ہندوستانی ورکرس کے موقف کی اصلاح اور کسی تعزیزی کارروائی کے بغیر ان کی ہندوستان واپسی کیلئے سعودی حکومت کی جانب سیاعلان کردہ رعایات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا۔ سعودی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن سیبی جارج نے کہاکہ جدہ سے بعض کیسوں کی اطلاع ہے جن میں امیگریشن عہدیدار پاسپورٹ کے نئے فارمیٹ سے واقف نہیں تھے لیکن اس مسئلہ کو حل کرلیا گیا ہے اور اب ریاض یا ملک کے کسی بھی دوسرے شہر میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جارج نے کہا کہ سفیر نے سعودی وزیر کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کی ہے۔ اس مسئلہ کے بارے میں وضاحت کردی گئی ہے اور اس کا تصفیہ کردیاگیاہے۔ ہندوستانی برادری میں کوئی تشویش نہیں ہے۔

Passport issue resolved with Saudi: Indian Mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں