پاکستان سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف- سپریم کورٹ سے معذرت خواہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

پاکستان سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف- سپریم کورٹ سے معذرت خواہی

پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آج پاکستانی سپریم کورٹ کے غیر مشروط معذرت خواہی پیش کی۔ راجہ اشرف نے انٹل پاور پراجکٹ میں مبینہ رشوت خوری معاملہ میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معذرت خواہی کی۔ راجہ اشرف کی طرف سے ان کی وکیل نے موکل کا معذرت نامہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات کیلئے سپریم کورٹ کو معذرت خواہی کی، انہوں نے پاور پراجکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے کی خواہش کی تھی۔ سپریم کورٹ نے راجہ اشرف کے نام وجہ نمائی نوٹس جاری کی کہ کیوں نہ ان کے خلاف تحقیر عدالت کا مقدمہ شروع کیا جائے کیونکہ انہوں نے کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرکے پاور پراجکٹ کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ سبکدوش ہونے والی پیپلز پارٹی زیر قیادت حکومت نے توانائی کا بحران دور کرنے انٹل پاور پراجکٹ شروع کرنے پیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے قبل ازیں راجہ اشرف کو گرفتار کرنے حکم جاری کیا تھا تاہم قومی احتساب بیورو نے کہاکہ ان کی اور دیگر کی گرفتاری کیلئے درکار ثبوت نہیں ہیں۔ راجہ اشرف کے خلاف جو کرپشن کے الزامات اس وقت کے ہیں جبکہ وہ وزیر توانائی تھے۔ اس انٹل پاورپراجکٹ کا کرپشن کے بعد راجہ اشرف کا نام راجہ انٹل پڑگیا۔ 11مئی کے عام انتخابات میں راجہ اشرف کو شرمناک شکست ہوئی۔ انہوں نے اپنے وطن ٹاون گجر خان پارلیمانی حلقہ سے مقابلہ کیاتھا۔ یہ پارلیمانی حلقہ راولپنڈی کے قریب ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹل پاور پراجکٹ میں کرپشن کے ضمن راجہ اشرف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔

Ex-Pak PM Raja Ashraf tenders unconditional apology before SC in 'rental power' case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں