امریکی شہر اوکلا ہاما میں بھیانک طوفان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

امریکی شہر اوکلا ہاما میں بھیانک طوفان

امریکی شہر اوکلا ہاما سے بھیانک طوفان اس طرح گذار کہ بعض مقامات پر پوری پوری بستی اس کی گرفت میں آگئی۔ زور دار آندھی اٹھی اور شہر کا دل چیرتی ہوئی گذر گئی۔ مکانات تو منہدم ہوئے ہی المینٹری اسکول کی 2عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔ پورے علاقہ کا منظر جنگ زدہ شہر جیساتھا۔ سب سے زیادہ تابہی اس نے شہر کے جنوبی علاقہ مور میں مچائی جہاں 2پرائمری اسکولوں کی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ پورے محلہ کے مکانات ملبوں کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ مور طوفان کا پھیلاؤ تقریباً ایک میل تھا جہاں ہواؤں کی رفتار 320 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ اوکلا ہاما سٹی میڈیکل اکزامنیر نے طوفان کی ہولناکیوں اور اس کی مچائی تباہیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایاکہ 91افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اموات کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ دفتر میڈیکل اکزامنیر نے تصدیق کی کہ 233افراد زخمی ہوئے۔ مور سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایاکہ فی الوقت ہلاکتوں کی صحیح تعداد بتانا دشوار ہی نہیں ناممکن بھی ہے کیونکہ بیشتر علاقوں میں ابھی تلاشی کارروائی جارہی ہے اور عہدیدار خود بھی صورتحال سے مایوس نظر آرہے ہیں۔ گورنر میری فالن نے بتایاکہ ہم غم سے نڈھال اور دل شکستہ ہیں کہ والدین اپنے بچوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور انہیں ایک ہی فکر ستارہی ہے کہ بچے کہاں اور کس حال میں ہوں گے۔ صدر بارک اوباما نے اوکلا ہاما میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی امداد روانہ کردی ہے۔ انہوں نے گورنر کے ساتھ بات چیت کے دوران موسم کی مار جھیلنے والوں کیلئے تشویش کااظہار کیا۔ طوفان نظام سے پیدا ہونے والا ٹوئسٹر گذشتہ 36گھنٹوں سے تبای مچارہا ہے اور مکانات کو ملبوں میں تبدیل کردیا ہے۔ گورنر فالن نے نیشنل گارڈس کے 80ارکان کو بچاؤ کاری مہم میں تعاون کرنے مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے ہائی وے پر گشتی افسروں کو زیادہ سے زیادہ سرگرم رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔ بھیانک آندھی زمین پر 40منٹ تک رہی اور اس نے 32 کلو میٹر کا سفر طے کیا۔ پلازا ٹاورس المینٹری کے ملبوں سے کئی بچوں کو زندہ برآمد کیا گیا تاہم دوسرے اسکول کی صحیح کیفیت فوری طورپر معلوم نہ ہوسکی۔ یہاں مہلوک بچوں اور زخمیوں کی تعداد بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ بچاؤ کار ٹیمیں گھر گھر اور محلہ محلہ جاکر لوگوں کو بچانے اور ملبوں سے زندہ نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی منیجمنٹ ترجمان جیری لوجکا نے بتایاکہ فی الحال توہم ہی سوچ سکتے ہیں کہ ابھی ملبوں تلے بہت لوگ دبے ہیں جنہیں کسی صورت زندہ نکالنا ہے۔

Oklahoma tornado: Dozens killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں