پاکستانی جہادی مقتول القاعدہ قائدین کے جانشین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

پاکستانی جہادی مقتول القاعدہ قائدین کے جانشین

افغان عسکریت پسندوں سے وابستہ پرعزم پاکستانی جہادی مقتول القاعدہ قائدین کے جانشین بن گئے ہیں جس کے تعلق سے تجزیہ نگاروں نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے 2014ء میں امریکی افواج کے تخلیہ کے بعد علاقہ اور بھی شورش زدہ ہوجائے گا۔ دی نیویارک ٹائمز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ پاکستان اس حوالہ سے افغانستان سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ کروڑوں ڈالر کی فوجی امداد حاصل ہوئی اور جہاں خاموش اور چوری چھپے انداز میں ڈرون حملے جاری رہے۔ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ 12سال سے جاری ہے جس کے دوران پاکستان، افغانستان سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا رہاہے۔ اخبار نے بتایاکہ پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقہ میں پناہ گزین بیشتر القاعدہ قائدین کا امریکی ڈرونس کے ذریعہ صفایا ہوچکا ہے تاہم پر عزم اور ذمہ دار پاکستانی جہادی ان کے جانشین مقرر ہوچکے ہیں جن کا افغان جہادیوں سے دیرینہ رابطہ ہے۔ پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقوں میں اب تک 360امریکی ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔10 سال کے عرصہ میں 360 ڈرون حملوں نے بیشتر القاعدہ قائدین کا صفایا کردیا جو اس شورش زدہ علاقہ میں روپوش تھے۔

Committed Pak jihadists replace slain al Qaeda leaders: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں