نواز شریف سے مقابلہ کے لیے جاوید ہاشمی کی نامزدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

نواز شریف سے مقابلہ کے لیے جاوید ہاشمی کی نامزدگی

پاکستان مسلم لیگ( ن) سربراہ نواز شریف یہ خواب دیکھ رہے تھے کہ وہ بلا مخالفت ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے تاہم ان کا یہ خواب چکنا چور ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ تحریک انصاف پارٹی نے انتہائی تجربہ کار سیاستدان جاوید ہاشمی کو وزارت عظمی کیلئے نامزد کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے بتایاکہ پارٹی نیشنل اسمبلی میں وزیراعظم کے باقاعدہ انتخاب کیلئے 63 سالہ نواز شریف کے مقابلہ میں انتہائی تجربہ کار سیاستداں جاوید ہاشمی کو اتارے گی۔ تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی خان کو پارلیمنٹ کے ایوان زیرین یا نیشنل اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر منتخب کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) وزارت عظمی کیلئے تیسری بار نواز شریف کے انتخاب کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور تحریک انصاف پارٹی کے ساتھ بات چیت کررہی ہے تاہم پی ٹی آئی کے رویہ میں لچک دکھائی نہیں دیتی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی درخواست زیر غور ہے۔ تحریک انصاف کا یہ اقدام علامتی ہے کہ اس پارٹی کے امیدوار کے انتخاب کو یقینی بنانے کےئلے تعداد ارکان کافی نہیں۔ ہاشمی، پی ایم ایل (این) کے سابق لیڈر تحریک انصاف کے صدر جبکہ عمران خان پارٹی کے صدرنشین ہیں۔ تحریک انصاف کے منتخب پارلیمنٹرین شہریار آفریدی اور پارٹی کے خواتین بازو کی صدر منزہ حسن کو بالترتیب نیشنل اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے مقابلہ میں اتارا جائے گا۔ عمران خان نے کہاکہ 342رکنی اسمبلی میں ان کی پارٹی موثر اور ذمہ دارانہ رول ادا کرے گی۔

Tehrik-e-Insaf to field Javed Hashmi against Nawaz Sharif as PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں