نواز شریف کو جموں و کشمیر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

نواز شریف کو جموں و کشمیر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی مبارکباد

جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداﷲ نے توقع ظاہر کی کہ پی ایم ایل (این) سربراہ نوازشریف‘ ہندوستان کے ساتھ امن عمل کا احیاء کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے نواز شریف کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تنازعات حل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے جن میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے۔ پاکستان کے عام انتخابات میں پی ایم ایل (این) کی کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے عمر عبداﷲ نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے آج کا دن انتہائی اہم ہے کہ پاکستان میں انتخابات ہوئے اور نواز شریف کامیابی کے بالکل قریب ہیں۔ میں ٹریکل ہل پٹن کے اسٹیج سے جموں و کشمیر کے عوام اپنی حکومت اور خود اپنی جانب سے میاں نواز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں اور توقع ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دوستی و برقراری امن عمل میں پیشرفت کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ چیف منسٹر سری نگری سے 30 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے نواز شریف سے یہ درخواست بھی کی کہ شیرازہ کا جو سرا ہمارے ہاتھ سے چھوٹ گیا تھا بات چیت ٹھیک وہیں سے دوبارہ شروع ہو اور اس مسئلہ کے حل کی جانب پیشرفت ہو۔ قبل ازیں عمر عبداﷲ نے بلاگنگ سائٹ پر کہا تھا نواز شریف کو مبارکباد۔ توقع ہے کہ وہ اپنے اس عہدہ پر قائم رہیں گے کہ امن عمل کااحیاء ہوگا جو 1999 ء میں تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ انہوں نے ٹوئیٹر سائٹ پر یہ بھی تحریر کیا کہ عین ممکن ہے کہ بامعنی مذاکرات کے آغاز کیلئے ہمارے ملک میں انتخابات اور ان کے نتائج کے اعلان کا انتظارکرنا پڑے گا جس کے بعد ہی نتیجہ خیز بات چیت شروع ہوسکے گی۔

Omar greet Sharif,hope Pak leader will restart peace process

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں