نیٹ [NEET] پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

نیٹ [NEET] پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ متوقع

ایم بی بی ایس، پوسٹ گریجویٹ، ڈینٹل اور پوسٹ گریجویٹ کورسس میں داخلوں کیلئے قومی اہلیت و انٹرنس ٹسٹ (NEET) کے جواز پر سپریم کورٹ پیر کو اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ حکومت آندھراپردیش اور دوسروں کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر چیف جسٹس التمش کبیر، جسٹس وکرم جیت سین اور انیل داوے پر مشتمل بنچ نے گذشتہ 4ماہ کے دوران بحث کی سماعت کی اور 30اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ کردیاتھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آندھراپردیش اور ٹاملناڈو کی ریاستی حکومتوں کے علاوہ ان دونوں ریاستوں کے کئی خانگی کالجوں نے اپنے متعلقہ ہائیکورٹس میں نیٹ کے اطلاق کے خلاف درخواستیں دائر کرتے ہوئے عبوری حکم التواء حاصل کرلیا تھا۔ تاہم میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ان کورسس میں داخلوں کے عمل کی بہتات سے گریز کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر اپنی طرف سے ایک علیحدہ درخواست دائر کی تھی۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ نیٹ کے ذریعہ انٹرنس ہمہ اقسام کے امتحانات سے گریز کیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں داخلوں کے عمل میں رشوت ستانی و بدعنوانیوں کے اندیشوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔

NEET : Supreme Court likely to declare verdict today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں