Japan gives 71 bn yen loan for Mumbai Metro
جاپان نے ممبئی میٹرو لائن۔III پراجکٹ کیلئے 71 بلین ین (تقریباً 700 ملین ڈالرس) کا قرض منظور کیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم منموہن سنگھ اور ان کے جاپانی ہم منصب شینزوابے کی موجودگی میں آج معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ دونوں وزرائے اعظم ے مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے ممبئی میٹرو لائن۔IIIپراجکٹ کیلئے 71 بلین ین اور دیگر 8پراجکٹس کیلئے مالیاتی سال 2012 کیلئے بھی جملہ 353.106 بلین ین قرض کی فراہمی کے دستاویزات "ایکسچینج آف نوٹس" پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے حیدرآباد کے کیمپس ڈیولپمنٹ پراجکٹ آف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی( مرحلہ دوم) کیلئے 17.7 بلین ین اور ٹاملناڈو انوسٹ)نٹ پروموشن پروگرام کیلئے 13بلین ین کی فراہمی کے وعدہ کی ستائش کی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاپان نے موجودہ دہلی۔ ممبئی روٹ پر مسافر بردار ٹرینوں کی رفتار کو فی گھنٹہ 160تا200 کیلو میٹر ترقی دینے کا پیشکش کیا ہے۔ منموہن سنگھ نے ہندوستان میں تیزرفتار ریلوئے نظام کو متعارف کرانے میں معاونت پر جاپان کی دلچسپی کا نوٹ لیا ہے۔ دونوں فریقین نے ممبئی۔ احمد آباد راہداری پر تیز رفتار ریلوئے سسٹم کو مشترکہ طورپر روبہ عمل لانے باہمی مالی و وسائل کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں