مقبوضہ بیت المقدس - 1000 یہودی بستیاں تعمیر کرنے اسرائیلی اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-31

مقبوضہ بیت المقدس - 1000 یہودی بستیاں تعمیر کرنے اسرائیلی اعلان

اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ تل ابیب کے اس اقدام سے امریکی سرپرستی میں ہونے والا امن عمل خطرے میں پڑسکتا ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی مانٹیرنگ کرنے والی غیر سرکاری آبزروویٹری"ٹرسٹال یروشلم" کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت مشرقی یروشلم میں یہودیوں کیلئے ایک ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ آبزرویٹری نے مزید انکشاف کیا ہے کہ راموت یہودی بستی میں 300 مکانات کی تعمیر کا معاہدہ طے پاچکا ہے جبکہ مغربی کنارے میں بیت لحم کی نزدیک جیلو یہودی بستی میں 800 گھر فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ تل ابیت نے اس منصوبے کی منظوری امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورے کے بعد دی۔ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تعطل کے شکار امن مذاکرات کو ازسر نو شروع کرنا ہے۔ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے حال ہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان آپشنز کو حتمی شکل دے گی کہ جنہیں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کے مصوبے جاری رکھنے کی صورت میں روبعمل لایاجائے گا۔ ایگزیکٹیو کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری منصوبے مکمل طورپر روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے مذاکرات شروع کرنے سے قبل اس کی جانب سے 67 کی حدود کا احترام کرنے کا عہد لیا جائے۔ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے آبادکاری منصوبوں نے تل ابیب کے آبادکاری عمل کو منجمد کرنے سے متعلق تمام وعدوں کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا ہے۔

Israel to Build 1000 New Settlement Units in East Jerusalem

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں