ہندوستان کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہونا چاہیے - یورپی یونین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-31

ہندوستان کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہونا چاہیے - یورپی یونین

یورپ نہیں بلکہ ہندوستان کو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہونا چاہئے تاکہ علاقائی معاشی شرح ترقی میں اضافہ کیا جاسکے۔ یوروپی یونین کے سفیر لارسن گون ناروائیک مارک نے کہاکہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں کی باہمی تجارت 8ارب سے 20 کروڑ یورومالیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہونا چاہئے، یوروپی یونین کا نہیں۔ کیونکہ یہ ہندوستان کا پڑوسی ملک ہے۔ علاقائی معاشی یکجہتی برائے جنوبی ایشیاء یوروپی یونین کی بھی اولین ترجیح ہے۔ یورپی یونین کے شعبہ امور خارجہ کی انچارج کیتھرین ایشٹن نے کہاکہ پاکستان کی آئندہ نواز مسلم لیگ حکومت کو چاہئے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت اور کاروبار میں اضافہ کرے۔ مسابقتی قوانین نافذ کرے تاکہ پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوسکے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ مسابقتی کردار تجارت اور سرمایہ کاری کو پروان چڑھائے گا۔ یورپی یونین کے قائدین بین الاقوامی کانفرنس برائے مسابقتی کردار کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ نواز مسلم لیگ کے صدر نواز شریف جو پاکستان کے آئندہ وزیراعظم بننے کیلئے تیار ہیں، پہلے ہی سے اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ کرکے پاکستان کی معیشت بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی سابق پیپلز پارٹی زیر قیادت حکومت ہندوستان کو گذشتہ سال دسمبر تک پسندیدہ ترین ملک کا موقف دینے سے قاصر رہی ہے۔

India should be Pakistan's largest trading partner: European Union

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں