ثنا اللہ پر حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میڈیا پر ظاہر نہیں کی جائے گی - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-07

ثنا اللہ پر حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میڈیا پر ظاہر نہیں کی جائے گی - عمر عبداللہ

جموں کی ایک جیل میں پاکستانی قیدی ثناء اﷲ پر کئے گئے حملے کی تحقیقات بروقت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداﷲ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات اس وقت کہی جب دربار منتقلی کے بعد ریاستی سکریٹریٹ میں کام کاج کا آغازہونے والا تھا۔ وزیراعلیٰ میڈیا نمائندوں کے اس سوال کا جواب دے رہے تھے جہاں ان سے پوچھا گیا تھا کہ ثناء اﷲ پر حملے کے بعد اس واقعہ سے نمٹنے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے ۔ ثناء اﷲ اور ایک دیگر قیدی کے درمیان سربجیت کی موت کو لے کر بحث و تکرار ہو گئی تھی جس پر بات اتنی بڑھ گئی کہ قیدی نے ثناء اﷲ پر حملہ کر دیا۔ عمر عبداﷲ نے کہاکہ اس معاملہ میں کار روائی تو کی گئی ہے جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عہدیداروں کو معطل کیا گیا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی بدبختانہ قرار دیا اور کہاکہ سربجیت سنگھ پر حملہ کے بعد ملک میں موجود جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات کے باوجودیہ واقعہ رونما ہونا نہیں چاہئے تھا۔ ہندوستانی ملکوں میں قید پاکستانی قیدی خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں ۔ ہم یہ تیقن دیتے ہیں کہ ان واقعہ کا اعادہ نہیں ہو گا۔ البتہ انہوں نے میڈیا کو واضح طورپر یہ کہاکہ ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ انہیں ملی ضرور ہے لیکن وہ اس رپورٹ کو میڈیا کے سامنے ہرگز ظاہر نہیں کریں گے کیونکہ ایسا کرنے کا انہیں اس وقت تلخ تجربہ ہوا تھا جب 2009ء میں شوپیان عصمت ریزی معاملہ میں کی گئی ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ کو انہو ں نے جب میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا تو میڈیا نے اسے توڑمروڑکر چٹخارے دار بناتے ہوئے پوری رپورٹ کو ملیا میٹ کر دیا تھا جس سے ملک کے عوام کو غلط اشارہ ملا۔

Kotbalwal Attack: I Will Not Reveal Initial Findings: Omar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں