Mahatma Gandhi`s thoughts make debut in Mao`s China
گاندھی جی کے نظریات پر مثتمل چینی زبان میں تحریر کردہ اولین کتاب کی آج رسم اجرائی انجام پائی۔ اس طرح چیرمین ماو ژے ڈنگ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ گاندھی کے نظریات کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ کتاب الین نظارت (Alan Nazareth) نے تحریر کی۔ کتاب کا رسم اجراء پیکنگ یونیورسٹی کے سنٹر برائے انڈین اسٹیڈیز میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ہندوستانی سفیر برائے چین ایس جئے شنکر، پروفیسر شانگ کانیوا اور دوسرے موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں