افغانستان میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-11

افغانستان میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی آمد

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور ان کے وزیر دفاع تھامس ڈی میزئیر اچانک افغانستان کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں۔ اس بات کا اظہار جرمنی کی حکومت کے ایک ترجمان نے آج کیا۔ مرکل اور ڈی میزئیر شمال شہر مزار شریف میں جرمن افواج کے ہیڈ کوارٹرس روانہ ہوئے۔ ترجمان نے دورہ کی دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔ 6دن قبل جرمنی کا ایک فوجی جو افغانستان میں ناٹو کی زیر قیادت بین الاقوامی صیانتی امدادی فورس میں شامل تھا ہلاک ہوگیا تھا۔ ہفتہ کو شمالی افغانستان میں شورش پسندوں کے حملہ میں جرمنی کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرے زخمی ہوا تھا جس کے بعد یہ دورہ عمل میں آیا۔ ناٹو کے تمام جنگی مشنس کا آئندہ سال کے آواخر تک خاتمہ ہوجائے گا جبکہ ایک لاکھ بیرونی فوجی جنہیں افغانستان میں تعینات کئے گئے تھے وہ جنگی میدانوں سے پہلے ہی لوٹنے کا آغاز کرچکے ہیں۔

Angela Merkel makes surprise visit to Afghanistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں