بلوچستان ہنگامے - 30 عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-06

بلوچستان ہنگامے - 30 عسکریت پسند ہلاک

پاکستان میں اتوار کو مختلف وارداتوں میں 30 ارکان کو ہلاک جبکہ 6 سیوریٹی فورسیز کے اہلکار بھی اس میں مارے گئے ۔ حکام کے مطابق پاکستاب کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں اتوار کو سیکوریٹی فورسیز نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث گروو کے 13 ارکان کو ہلاک کردیا جب کہ 12 اہلکار بھی اس میں مارے گئے ۔
بولان کے علاقے میں ہونے والے اس کاروائی میں جرائم پیشہ عناصر کا ایک سرکردہ فرد بھی مارا گیا جب کہ ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں سندھ اور بلوچستان کا مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں ۔ آبادی کے لحاظ پاکستان کے سب سے چھوٹے لیکن رقبے کے قعتبار سے سب سے بڑے اس صوبے میں حالیہ برسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال میں مسلسل خرابی دیکھنے میں آئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہدف بنا کر قتل کرنے ، دہشت گردانہ حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ۔ ایسے شر پسند عناصر سے نمٹنے کے لیے حال ہی می پولیس کی ایک اسپیشل فورس بھی صوبے میں تعینات کی گئی ہے جو دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خالف کاروائیاں کر رہی ہے ۔ ضلع بولان کے ڈپٹی کمشنر عبدالوحید شاہ نے اتوار کو ہونے والی اس کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے علاقے کو یرغمال بنا رکھا تھا ، 3 گھنٹوں تک ان لوگوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔
دریں اثنا پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی می متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر کے قریب ہونے والے دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور 23 زضمی ہوگئے ہیں ۔ قلات کے علاقے میں منگچر میں نیشنل پارٹی ، جمیعت علمائے اسلام (ف) اور جمیعت علمائے اسلام (نظریاتی) کے دفاتر کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں