برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ - اسلاموفوبیا کی نئی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-25

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ - اسلاموفوبیا کی نئی لہر

لندن میں دہشت گرد حملہ کے بعد مسلمانوں پر انتقامی کارروائیوں کے اندیشے کے تحت تمام مساجد میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ عیسائی دہشت گردوں کے گروپ انگلش ڈیفنس لیگ نے 2اسلام پسندوں کے ہاتھوں ایک برطانوی سپاہی کے قتل کے بعد اس واقعہ کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔ عیسائی تنظیم نے کہاکہ اسلام کے خلاف جنگ شروع کی جائے گی۔ بین العقائد فلاحی ادارے کے ڈائرکٹر ایاز مغل نے ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف پھیلے ہوئے تعصب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ میں مسلمانوں کے لئے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے۔ اسلامو فوبیا کے واقعات جمع کرنے کیلئے انٹرنیٹ پر ہیلپ لائن شروع کردی گئی ہے۔ برطانوی سپاہی کی ہلاکت کے بعد تاحال مسلمانوں کے خلاف حملوں اور اہانت آمیز ریمارک کے 38 واقعات پیش آئے۔ کئی مساجد پر غنڈہ گردی کی گئی، سڑکوں پر کمسن مسلم لڑکوں سے بدکلامی بھی کی گئی۔ برطانیہ کی اسلامی سوسائٹی کے عہدیدار جولی صدیقی نے بتایاکہ عیسائی دہشت گردوں کو طاقتور ہونے نہیں دیا جانا چاہئے۔ برطانیہ کی تمام مسلم تنظیموں نے اسلامی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایک سپاہی کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔ میٹرو پولٹین پولیس کی جانب سے تمام مساجد میں زائد سکیورٹی فورس تعینات کردی گئی۔ سڑکوں پر بھی مزید 1200 اعلیٰ عہدیدار گشت کررہے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر بھی گہری نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ انٹرنیٹ کے ذریعہ بھی مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔

Attacks on Muslims spike after Woolwich killing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں