غیرمعمولی فون چارجر - ہندوستانی نژاد امریکی لڑکی کو انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-22

غیرمعمولی فون چارجر - ہندوستانی نژاد امریکی لڑکی کو انعام

امریکہ میں ایک ہندوستانی نژاد 18سالہ لڑکی نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس سے صرف 20سکنڈ میں موبائل فونس ریچارج ہوسکتے ہیں۔ دی ڈیلی میل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ کیلیفورنیا میں سراتو گاکی ایشاکھر کا تیار کردہ آلہ سوپر کیپسیٹر سے موسوم ہے۔ فنکشن میں انٹیل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیر میں ایشا کھرے کو اس نئی ایجاد کے لئے 50ہزار ڈالر انعام بھی دیا گیا ہے۔ کھرے سے اس ٹکنالوجی پر کام کرنے کی تحریک سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کھرے نے بتایاکہ ان کے فون کی بیٹری ہمیشہ ڈاون ہوجاتی تھی جس سے تنگ آکر انہوں نے یہ آلہ تیار کرنے پر غور کیا۔ سوپیر کیپسیٹر بہت چھوٹا اور لکچدار ہے۔ کھرے نانوکیمسٹری کی طالبہ ہیں اور اب ہارورڈ کی جانب رخ کرنے تیار ہیں۔

Indian American teen Eesha Khare invents 20 Second Mobile Charger

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں