کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 11 مسلم ارکان کو کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-09

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 11 مسلم ارکان کو کامیابی

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 11مسلم ارکان کو کامیابی ملی ہے جن میں 9 کا کانگریس سے تعلق ہے ۔ دیگر 11مسلم امیدواروں کو 5مئی کو منعقدہ اسمبلی انتخابات میں دوسرا مقام ملا ہے۔ حکمراں بی جے پی کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ کانگریس کے جن امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔ ان میں بیلگام اتر سے فیروزنور الدین سیٹھ، بیجا پور سٹی سے مقبول ایس باغبان، گلبرگہ اتر سے قمر الاسلام، بنگلور سے یو ٹی قدیر، بنگلور سٹی نارتھ سے بی اے محی الدین بابا، نرسمہا راجہ سے تنویر سیٹھ، شانتی نگر سے این اے حریص، شیواجی نگر سے آر روشن بیگ، تمکور سٹی سے ڈاکٹر رفیق احمد منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ جنتادل سیکولر کے بی زیڈ ضمیر خان چمراچ پیٹ، اقبال انصاری گنگاوتی سے منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ جو امیدوار کامیابی کے قریب پہنچ گئے تھے ان میں عنایت اﷲ شاباندری بھٹکل، بیدر کے رحمن خان، دیوناگری ساوتھ سید سیف اﷲ، گلبرگہ اتر سے ناصر حسین استاد، بیباڑ سے سی کے عبدالرحمن( سی کے جعفر شریف کے فرزند)، ہمنا آباد سے نسیم الدین پٹیل، خان پور سے رفیق خان پوری، نرسمہا راجہ سے عبدالماجد، رائچور سے سید ےٰسین، شیگاؤں سے قادری سید عظیم پیر سید قادر پاشاہ، وجئے نگر سے عبدالوہاب شامل ہیں۔

11 Muslim legislators in newly elected Karnataka assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں