تین ہندوستانی بھائیوں کو موقر امریکی ایوارڈ وائیٹل وائسز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-04

تین ہندوستانی بھائیوں کو موقر امریکی ایوارڈ وائیٹل وائسز

امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے ایک این۔جی۔او کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ سے متعلق کوششوں کے لیے تین ہندوستانی برادران روی کانت ، نشی کانت اور رشی کانت کو کنیڈی سنٹر میں ایوارڈ سے نوازا۔
ہلاری کلنٹن نے 1997 میں وائیٹل وائسز کا سالیڈریٹی ایوارڈ قائم کیا تھا جس سے کانت برادران کو نوازا گیا۔
وائیٹل وائسز [Vital Voices] نے کانت برادران کے این۔جی۔او "شکتی واہنی" کے حوالہ سے کہا کہ ہندوستان میں خواتین و اطفال کے خلاف تشدد کے انسداد کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ اس کے لیے پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی ہو رہی ہیں۔ شکتی واہنی کی خدمات اس جہت میں لائق ستائش ہیں۔ کانت برادران کا تعلق دہلی سے ہے اور 2001 میں انہوں نے یہ ادارہ قائم کیاتھا۔

Three Indians get US award for combating violence against women

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں