کینسر دوا کا مقدمہ - کنزیومر ایڈوکیٹس نے سپریم کورٹ ہند فیصلہ کا خیرمقدم کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-04

کینسر دوا کا مقدمہ - کنزیومر ایڈوکیٹس نے سپریم کورٹ ہند فیصلہ کا خیرمقدم کیا

کنزیومر ایڈوکیٹس نے ہندوستانی سپریم کورٹ کے سوئس دوا ساز کمپنی نووریٹس اپنی قیمتی کینسر دورا Gleevec کے پیٹنٹ کی درخواست رد کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا مگر دواوں کی صنعت کی طاقتور لابی نے اس فیصلہ پر تنقید کی۔ ڈاکٹرس وتھ آوٹ بارڈرس تنظیم کے ڈاکٹر جنیفر کان نے اسے ہمارے لئے ایک نہایت اہم فیصلہ قراردیا کیونکہ اس فیصلہ سے ان کے جیسے گروپ دنیا بھر کے دور افتادہ مقامات کے مریضوں کیلئے جنریک دوائیں خریدین کے متحمل ہوں گے۔ جنریک دواؤں کا 80فیصد حصہ ہندوستان سے حاصل ہوتاہے۔ چنانچہ ہندوستان کو ترقی پذیر دنیا کی فارمیسی قراردیا جاتاہے۔ جنفیر کان نے نیشنل پبلک ریڈیو سے منگل کے روز یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ دواؤں کی کمپنیوں کے مرضی موافق رویہ یا پروگراموں پر انحصار کیا جائے۔ طویل مدتی بنیادوں پر قیمتیں کم کرنے اور دواؤں تک دیرپا رسائی یقینی بنانے کیلئے جنریک مسابقت کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے کینسر مریضوں کی پیروی کرنے والے مشہور اٹارنی آنند گروور نے بھی فیصلہ کو ہندوستان اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم قراردیا۔ این پی آر نے کہاکہ فیصلہ کا مطلب یہ ہوگا کہ ہندوستان کے جنریک دواساز 2000 امریکی ڈالر فی ماہ کی اسٹیکر قیمت کے 10ویں سے بھی کم قیمت پر کینسر کی دوا گلیوک فروخت کرسکیں گے۔

Consumer advocates hail, US trade lobby decries Novartis verdict

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں