غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کو امریکی شہریت - امریکہ میں مظاہرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کو امریکی شہریت - امریکہ میں مظاہرے

ایک ایسے مرحلہ میں جب امریکی کانگریس میں ایمگریشن کے اصلاحاتی بل پر بحث چل رہی ہے، امریکہ کی کئی ریاستوں میں غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کو امریکی شہریت دینے کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق بیک وقت واشنگٹن، نیویارک، سان فرانسسکو، اٹلانٹا اور دیگر 12 ریاستوں میں ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی سڑکوں پر نظر آئے۔ ان مظاہرین سے مختلف سینٹرس نے خطاب کیا۔ واشنگٹن میں کیپٹل ہل کے باہر بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ بل کے مخالفین نے کہاکہ اس بل سے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس جلد ہی ایک بل متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے تحت ان تاریکین وطن کو بھی قانونی حیثیت مل جائے گی جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ مابعد صدارتی انتخابات بھی اس بل پر بحث جاری ہے۔ ہسپانوی ووٹرس نے دوسری معیاد کے لئے صدر بارک اوباما اور ڈیموکریٹ جماعت کے امیدواروںکو اسی حوالہ سے تائید کی تھی۔ ایک کروڑ دس لاکھ غیر رجسٹرڈ تارکین وطن میں ایک اندازہ کے مطابق زیادہ تعداد ہسپانوی باشندوں کی ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہاکہ ریپبلکن جماعت اس بات کو مانتی ہے کہ اگر ہسپانوی ووٹرس کی حمایت حاصل کرنی ہے تو ایمگریشن بل پر سمجھوتہ کرنا ضروری ہے۔ امریکی ایوان بالا میں اسی کے ساتھ ایک نئی قانون سازی بھی کی جارہی ہے تاکہ غیر رجسٹرڈ افراد کو قانونی حیثیت دینے سے قبل سرحدی سلامتی کے نظم کو انتہائی سخت کیا جائے۔

Thousands rally across US on immigration reform

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں