ایران کو لازماً نیوکلئیر اسلحہ کا پھیلاؤ روکنا چاہیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-12

ایران کو لازماً نیوکلئیر اسلحہ کا پھیلاؤ روکنا چاہیے

ہندوستان اور جرمنی دونوں کے قزاقستان کے الماتی میں P5+1 بات چیت کی ناکامی پر افسوس ہے لیکن اسی کے ساتھ دونوں اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ بات چیت کا سلسلہ رکنا نہیں چاہئے۔ یہ اتفاق رائے یہاں وزیر خارجہ سلمان خورشید اور ان کے ہم منصب ویسٹر ویلے کے درمیان بات چیت میں سامنے آیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ہندوستان اور جرمنی دونوں اس خیال سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کو لازمی طورپر ایسے کسی بھی کام سے روکا جائے جس کے نتیجے میں نیوکلیائی ہتھیاروں کی دستیابی کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔ خورشید نے کہاکہ ہندوستان کے ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور ایندھن کے محاذپر ان کا ملک ایران پر انحصار بھی کرتا ہے باوجود یہ کہ ہندوستان اور یوروپ کو نیوکلیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے محاذ پر یکساں طورپر تشویش لاحق ہے۔ خورشید نے ان خیالات کااظہار اس وقت کیا جب ان سے پوچھ گیا کہ ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات اور ایندھن کے محاذ پر انحصار کی وجہہ سے کیا ہندوستان کی سوچ اس معاملے میں یوروپ سے مختلف ہوسکتی ہے۔ قزاقستان کے الماتی میں P5+1 بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ ایران نے یہ اعلان کردیا کہ وہ یورانیم افزودہ کرنے کے مقامات کی تعداد میں اور اضافہ کرے گا۔

India, Germany want Iran to stop nuclear proliferation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں