تھانے - 7 منزلہ عمارت کا انہدام - مہلوکین کی تعداد 58 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

تھانے - 7 منزلہ عمارت کا انہدام - مہلوکین کی تعداد 58

تھانے میں 7 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے حادثہ میں کم ازکم 56افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر قانونی تعمیر کردہ عمارت کے ملبہ کے ڈھیر سے آج کئی نعشیں نکالی گئیں۔ یہ حادثہ کل پیش آیا تھا۔ مہاراشٹرا میں عمارت منہدم ہونے کے ایک بدترین حادثہ میں چند بچ جانے والے خوش قسمت افراد میں 35 سالہ سنیتا دیوی، تین سالہ انکت یادو اور 37 سالہ عمران صدیقی شامل ہیں۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے صدیقی بہتر روزگار کی تلاش میں اپنے پور یافراد خاندان کے ساتھ ممبرہ منتقل ہوئے تھے۔ انہیں گمان بھی نہ تھا کہ وہ ایسے کسی حادثہ میں اپنے تمام افراد خاندان کو کھو بیٹھیں گے۔ صدیقی منہدمہ عمارت میں افراد خاندان کے ساتھ مقیم تھے جن کی تعداد 15تھی۔ وہ 13افراد خاندان سے محروم ہوگئے جن میں ان کی حاملہ اہلیہ بھی شامل ہیں۔ چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے ورہ کے موقع ہر کہاکہ دائی گھر، ممبرہ میں جو عمارت منہدم ہوئی وہ غیر قانونی طورپر تعمیر کی گئی تھی یہ پتہ چلایا جائے گاکہ تعمیر کیسے ہوئی۔ چوہان نے اس مسئلہ پر آج اسمبلی میں بھی بیان دیا اور ایوان کو بتایاکہ متعلقہ ڈپٹی میونسپل کمشنر اور سینئر پولیس انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے اور اڈیشنل چیف سکریٹری کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ فرائض سے غفلت کا پتہ چلنے پر خاطیوں کو سزا دی جائے گی۔ پولیس نے ایک بلڈر کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دوسرا مفرور ہے۔ 56مہلوکین میں 17بچے، 11خواتین اور 19مرد شامل ہیں۔ دیگر 60افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔ مقام واقعہ سے دل دہلا دینے والی خبر یں مل رہی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق 7منزلہ عمارت صرف 3ماہ میں کھڑی کردی گئی۔ پولیس نے بلڈرس سلیل اور خلیل جمعدار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ304 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔

Thane building collapse: 58 dead, deputy commissioner of civic body suspended

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں