جئےپور میں فرقہ وارانہ تشدد - سنگنیر ٹاؤن میں کرفیو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

جئےپور میں فرقہ وارانہ تشدد - سنگنیر ٹاؤن میں کرفیو

جئے پور کے سنگینر ٹاون میں دو فرقوں کے مابین تصادم کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ایک اقلیتی علاقہ میں بائیک کی پارکنگ پر جھگڑا شروع ہوا جس کے بعد اشرار نے علاقہ پر حملہ کردیا اور بڑے پیمانے پر تشدد میں 20 پولیس ملازمین کے بشمول کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا ہے تاہم آج صبح تازہ تشدد میں ایک دینی مدرسہ کو اشرار نے آگ لگادی۔ تشدد پھیلتا ہوا دیکھ کر آج حکام نے کرفیو نافذ کردیا۔ پولیس نے بتایاکہ شکار پور روڈ پر اشرار نے ایک اسکول کو آگ لگادی لیکن اس پر جلد قابو پالیا گیا۔ موٹر سیکل ٹہرانے کے معمولی مسئلہ پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجہ میں ہونے والے تشدد میں چند سینئر عہدیداروں کے بشمول 20 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں 10افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔

Curfew imposed in Jaipur Sanganer town as violence continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں