مغربی بنگال - مظاہروں اور احتجاج کے درمیان ٹیچر اہلیتی امتحان کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

مغربی بنگال - مظاہروں اور احتجاج کے درمیان ٹیچر اہلیتی امتحان کا انعقاد

ریاست کے پرائمری اسکولوں میں 35 ہزار اساتذہ کی خالی جگہوں کو تقریباً 45 لاکھ امیدواروں نے آج اتوار کو TET(ٹیچر اہلیتی امتحان) امتحان میں حصہ لیا لیکن جو امیدوار کسی وجہہ سے امتحان گاہ تک نہیں پہنچ سکے وزیر تعلیم برتوبسو نے ان کیلئے دوبارہ امتحان کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آمدروفت کے وسائل کی کمی اور ویب سائٹ پر غلط اطلاع کی وجہہ سے لاکھوں امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھاگ دوڑ کی وجہہ سے کئی امیدوار حادثہ کا شکار ہوئے کئی جگہوں پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج و مظاہرہ ہوا اور امیدواروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ جنوبی دیناجپور میں زخمی امیدواروں کے ساتھ پولیس نے انسانیت کا مثالی مظاہرہ بھی کیا۔ ریاست میں ایک مدت کے بعد پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کیلئے مقابلہ جاتی امتحان منعقد ہوا جس کی وجہہ سے بے روزگاروں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ سوالات کے تعلق سے امیدواروں کا کہنا ہے کہ معیار بہت بلند تھا اور وقت بہت کم دیا گیا جس کی وجہہ سے امیدواروں پر نا امیدی چھائی رہی ہے۔ ریاست میں بے روزگاری کی وجہہ سے محض 35 ہزار خالی جگہوں کیلئے 45 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا۔ پرائمری ایجوکیشن کونسل کی ویب سائٹ پر غلط اطلاع درج ہونے کی وجہہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میںامیدواروں کو سخت پریشان ہونا پڑا جس پر گارجین اور امیدواروں نے احتجاج کیا۔ ہوڑہ کے سنکرئیل، الوبیڑیا، شیب پور اور بالی میں امیدواروں نے انتظامیہ کے خلاف شکایت کی اور کہاکہ دیر سے پہنچنے پر انہیں امتحان گاہ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سلسلے میں وزیرتعلیم نے کہاکہ انہیں چند اسکولوں کے تعلق سے اس طرح کی شکایت ملی ہے، اس سلسلے میں تفتیش کے بعد مناسب کارروائی ہوگی۔ وزیرتعلیم برتو باسو نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ جو امیدوار TET امتحان 2013 مارچ میں شریک نہیں ہوسکے ہیں حکومت کی سربراہ ممتا بنرجی نے ان کیلئے آئینی سہولت اور قانونی طریقہ اختیار کرکے آئندہ سوالنامہ کے ساتھ کسی تاریخ پر امتحان لینے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں قانونی ماہرین اور پرائمری ایجوکیشنل کونسل کے اعلیٰ افسروں سے بات چیت کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا، کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Teacher elegibility test in West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں