فساد مخالف بل - اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اہم ترین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

فساد مخالف بل - اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اہم ترین

کمہار واڑہ ویلفیر سنٹر میں فرقہ وارانہ فساد مخالب بل پر آج ایک جلسہ میں کمیونل کمبیٹ کی مدیر اور گجرات میں فساد زدگان کو حقوق دلاین میں سرگرم تیستا ستلواد نے خطاب کرتے ہوئے بل کی غرض و غایت بیان کی اور اس بل کے مختلف نکات کو انتہائی وضاحت کے ساتھ پیش کیا۔ تیستا نے یہ بات واضح کی کہ فساد مخالب بل صرف مسلمانوں کی حمایت میں نہیں ہے بلکہ مذہبی، لسانی اور علاقائی اقلیتوں کے تحفظ کا اہم ہتھیار ہے جس کے ذریعے فرقہ واریت زہر اگلے والے اور فساد برپا کرنے والے تمام ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس بل میں وہ طاقت ہے کہ اگر یہ قانون بن جاتا ہے تو(۱) فساد کو روکنے میں مدد ملے گی،(۲) فساد شروع ہوجائے تو اسے روکنے کیلئے ذمہ دار افرسران کو فوراً عمل کرنے کا اختیار ہوگا اور (۳) فساد متاثرین کو محض معاوضہ نہیں بلکہ انہیں ان کی اصلی مالی و سماجی حالات لوٹانے کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی اور فساد کے ذمہ دار افراد اور اس علاقے کے ذمہ دار افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ اس بل کا ایک روشن پہلو یہ ہے کہ بار بار ہر بات کیلئے فساد متاثرین کو کوٹ جاکر اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تیستا نے خاص طورپر اس بات پر زوردیاکہ یہ بل پورے ہندوستان کیلئے ہونا چاہئے۔ اس میں جموں و کشمیر کو شامل کرنا چاہئے۔ آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اس بل کے متعلق بیداری پیدا کریں اور عوامی حمایت کے ذریعہ حکومت پر دباؤڈالا جائے تاکہ پارلیمنٹ کے اسی اجلاس میں راجہ سبھیا میں پیش ہوجائے اور الیکشن کے باوجود بل پر کارروائی آگے بڑھتے رہے اور اسے قانونی شکل حاصل ہوجائے۔ پروگرام کی ابتداء میں کمہار واڑہ ویلفیر سنٹر کے صدر محمد نصیر پٹھان نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور مہمانوں کی خدمت میں گلہائے عیقدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تیستا ستلواد کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ گجرات میں محترمہ نے جس جوش و خروش سے فساد زدگان کی حمایت میں نریندر مودی کے خلاف جو آواز بلند کی وہ قابل تعریف ہے۔ انہی کی کوششوں سے گجرات فساد کے ذمہ دار اہم شخصیات کو بھی جیل جانا پڑا۔ محمد سہیل لوکھنڈ والا نے اپنی تقریر میں 2005ء میں فساد مخالف بل کی ابتداء سے لے کر موجودہ صورتحال تک مختلف مراحل پر مفصل روشنی ڈالی۔ ایم ایل اے امین پٹیل نے اپنی مفصل اور جامع تقریر میں یہ بات واضح کی کہ تیستا ستلواد کی لڑائی صرف مسلمانوں کیلئے ، مودی یا کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ لڑائی فساد سے متاثر مظلوم کی حمایت میں ایک مخصوص ذہنیت کے خلاف ہے جو اپنی منفی سوچ اور ذاتی مفاد کیلئے فساد کا سہارا لیتے ہیں۔ روزنامہ انقلاب کے مدیر شاہد لطیف نے تیستا ستلواد کی شخصیات اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے لئے ایسی زندگی منتخب کی جو جدوجہد اور مشکلات سے پر ہے۔ تیستا نے گجرات اور جہاں جہاں فسادات ہوئے وہاں جاکر فساد زدگان کے آنسو پونچھے اور آج بھی انہیں حقوق دلانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ پروگرام کے آخر میں میمونہ شیخ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تیستا ستلواد کی آمد سے کمہار واڑہ ویلفیر سنٹر کی سماجی خدمات کی تاریخ میں ایک نئے اور روشن باب کا آغاز ہوا ہے۔

Anti-riots bill - vital for the protection of minorities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں