سری لنکن تملینس کی حمایت میں فلمی ستارے بھی میدان میں اترے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

سری لنکن تملینس کی حمایت میں فلمی ستارے بھی میدان میں اترے

سری لنکن تملینس کی حمایت میں فلمی ستارے بھی میدان میں اترے
رجنی کانت سمیت ، تمل اداکار اسوسیشن کے اراکین ایک روزہ بھوک ہڑتال میں شامل ، فلم شوٹنگ منسوخ

تمل ناڈو میں سری لنکن تملینس کے معاملے کو لیکر پچھلے پندرہ دنوں سے سیاسی و سماجی تنظیمیں ، کالج کے طلباء مختلف طریقے سے اپنے احتجاجات کے ذریعے ، سری لنکن تملینس کی حمایت کر رہے تھے، طلباء کی بھوک ہڑتال احتجاجات کی شدت مد نظر رکھتے ہوئے ، حکومت تمل ناڈو نے پندرہ دن کے لیے کالجوں کو چھٹی بھی دیدی تھی، اور ریاست میں سری لنکن تملینس کی حمایت میں جو مظاہرے اور احتجاجات ہوئے ، ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں بھی سری لنکا حکومت اور سری لنکن صدر راجاپکشے کے خلاف قرار داد بھی منظور کیا گیا ، جس میں حکومت تمل ناڈو نے سری لنکا میں تملینس کی نسل کشی کی بین الاقوامی جانچ کمیٹی کی جانب سے جانچ کرنے کا مطالبہ کیا، اور سری لنکن صدر کو جنگی مجرم قرار دیکر ان پر کاروائی کرنے کا حکومت ہند اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا، اب جبکے ریاست تمل ناڈو میں حالات معمول پر ہیں، اور آج سے تمام کالج دوبارہ کھل رہے ہیں، ایسے موقع پر سری لنکن تملینس کی حمایت میں ریاست کے فلمی ستارے اور تمل اداکار ،ڈائرکٹر اسوسیشن نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کا انعقاد کیا ہے، چنئی ٹی نگر ، حبیب اللہ روڈ میں واقع اداکار سنگم کے دفتر کے احاطے میں اس بھوک ہڑتال مظاہر ہ اداکار سنگم کے صدر سرتھ کمار کی صدارت میں منعقد کیا گیا، صبح آٹھ بجے شروع ہوئے اس بھوک ہڑتال مظاہرے میں اداکار رجنی کانت سمیت سینکڑوں تمل اداکار اور اداکارہ اور فلم ڈائرکٹرس اس بھوک ہڑتال میں شامل رہے،اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اداکار سنگم کے صدر سرتھ کمار نے کہا کہ تمل ناڈو اداکار سنگم کے جانب سے منعقد کئے گئے اس بھوک ہڑتال مظاہرے پر کچھ لوگ نکتہ چینی کرتے ہوئے کر رہے ہیں کہ تمل فلم اداکار نے اس معاملے میں اپنا موقف اور احتجاج درج کرنے میں بہت دیر کردی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کالج کے طلباء اور سیاسی پارٹیاں کسی بھی معاملے میں فوری طور پراپنا ردعمل ظاہر کرنے اور مظاہرے کرنے پر اختیار رکھتے ہیں، لیکن فلمی ستاروں کو بیک وقت ایک جگہ جمع کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ ہر ایک اداکار کہیں نہ کہیں کسی فلم شوٹنگ میں مصروف ہوتا ہے، ایسے حالات میں ان کو فوری طور پر ایک جگہ جمع کرکے احتجاج کرنا ناممکن ہے، انہوں نے ریاست تمل ناڈو کے کالج کے طلباء کے بھوک ہڑتال اور مظاہروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ، کالج کے طلباء نے سری لنکن معاملے میں پہل کرکے اور بھوک ہڑتال اور دیگر کئی مظاہر وں کے ذریعے اپنے مطالبات کو ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت تک پہنچانے میںکامیاب ہوئے ہیں، تمل اداکار سنگم کے صدر نے کہا سری لنکن تملینس معاملے میں حکومت کے سامنے جن مطالبات کو رکھکرریاست تمل ناڈو کے طلباء نے احتجاجات کئے تھے، وہی مطالبات کو لیکر تمل اداکار سنگم نے یہ بھوک ہڑتال مظاہرے کا اہتمام کیا ہے، انہوں نے مزید اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس بھوک ہڑتال کے ساتھ ساتھ تمل اداکار سنگم نے ایک دن کے لیے شوٹنگ منسوخ کردیا ہے، اس بھوک ہڑتال تقریبا دیگر چار مختلف سنگم اور یونین کے اراکین نے حصہ لیا، اور یہ بھوک ہڑتال مظاہرہ شام 5 بجے تک جاری رہا، جس میں سینکڑوں اداکار اور ادکارہ ، ڈائرکٹر، اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین نے حصہ لیا۔

Tamil film industry stages fast over Sri Lankan Tamils issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں