پاکستانی شاعر خواجہ رحمت اللہ جری کا دورہ اردو اکیڈمی آندھرا پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

پاکستانی شاعر خواجہ رحمت اللہ جری کا دورہ اردو اکیڈمی آندھرا پردیش

پاکستان کے ممتاز دانشور،ادیب و شاعر خواجہ رحمت اللہ جری نے آج دفتر اردوہ اکیڈیمی آندھراپردیش میں پروفیسر ایس اے شکور دائرکٹر - سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش سے ملاقات کی۔ پروفیسر ایس اے شکور نے انہیں اردو اکیڈیمی کی اسکیمات اور پروگرامس سے واقف کروایا۔ خواجہ رحمت اللہ نے اردو اکیڈیمی کی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اردو اکیڈیمی کے دفتر کی آرائش اور کارکردگی کو دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی۔ پروفیسر ایس اے شکور دائرکٹر - سکریٹری اردو اکیڈیمی نے رحمت اللہ جری کو اردو اکیڈیمی کی مطبوعہ عبدلرحمٰن چغتائی کی کتاب "مرقع دیوان غالب" اور اکیڈیمی کے ترجمان "قومی زبان" کے خصوصی نمبر تحفتا پیش کئے۔ اس موقع پر سید مسکین احمد سکریٹری انجمن محبان اردو،شیخ جعفر سپرنٹنڈنٹ اردو اکیڈیمی، وی کرشنا سینئر اسسٹنٹ، عطااللہ خان اکاونٹنٹ، محمد ارشد مبین زبیری پی آر او، اسمٰعیل جاوید و دیگر موجود تھے۔

Pakistani Urdu poet Khaja Rahmathullah Jari visits Urdu Academy AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں