ارجنٹائن میں سیلاب - بڑے پیمانے پر تباہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-05

ارجنٹائن میں سیلاب - بڑے پیمانے پر تباہی

ارجنٹائن میں مسلسل بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 54ہوگئی۔ اس صورتحال پر ملک میں سہ روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دارالحکومت بیونس آئرس اور گرد و نواح میں شدید سیلاب کے دوسرے دن بھی متعدد نعشیں برآمد ہوئیں۔ جنوبی شہر لا پلاٹا میں 46افراد مارے گئے۔ ملک کی صدر کرسٹینا کشرنر نے گذشتہ روز متاثرہ علاقوں کا دورہ کاے اور امدادی کاروائیوں کو جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بیونس آئرس اور نواح میں بارش اور سیلاب کے نتیجہ میں ہزارہا افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ سیلاب زدہ علاوں میں برقی اور ٹریفک کا نظام مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارش کی وجہہ سے امدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سب سے زیادہ تباہی دارالحکومت بیونس آئرس کے 60کلومیٹر جنوب میں واقع شہر لا پلاٹا میں ہوئی ہے۔

Record floods in Argentina kill 56

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں