تمباکو نوشی کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-04

تمباکو نوشی کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

تمباکو نوشی کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ
تمباکومصنوعات کا براہ راست یا باالواسطہ طور پر تشہیر کرنا ممنوع

تمباکو نوشی کنٹرول ایکٹ کیے تحت، تمباکو کی تمام اقسام کو براہ راست یا باالوسطہ طور پر تشہیر کرنے پر ہائی کورٹ نے پابندی لگادی ہے، اس ضمن میں ریاستی تمباکو کنٹرول بورڈ کے ڈائرکٹر وڈیویلن اور مشیر پرسننا کنن کی قیادت میں چنئی کارپوریشن عملہ اور پولیس پر مبنی آٹھ رکنی ٹیم پچھلے دو دنوں سے چنئی کے کئی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، کل چنئی اڈیار علاقے کے دورہ کرتے ہوئے ، مذکورہ ٹیم نے کئی دوکانوں کو پہنچ کر دوکانوں کے مالکان کو اس قانون سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے ان دوکانوں میں لگی ہوئی تمباکو مصنوعات کے اشتہار کو ہٹانے کی ہدایت دی، مذکورہ ٹیم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سینکڑوں دوکانداروں نے ایسے اشتہار خود اپنی طرفسے ہٹا دئے، ریاستی مشیر پرسننا کنن نے بتا یا کہ اس سلسلے میں تمباکو کنٹرول بورڈ کی ٹیم 25فروری سے چنئی کے مختلف علاقوں میں لگے ہوئے تمباکو مصنوعات کے اشتہار ہٹانے میں لگی ہوئی ہے، اور تمباکو کنٹرول ایکٹ کے متعلق بھی دوکانداروں میں بیداری لانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول بورڈ ٹیم ایک ہفتہ بعد پھر ان دوکانوں کا دورہ کرے گی،اور اگلے دورے پر کسی دوکاندار کو مذکورہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان پر لازمی طور پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول ، کالج، کے قریب موجود دوکانوں میں تمباکو مصنوعات کا فروخت کرنا قانون کے تحت ممنوع قرار دیا گیا ہے، لیکن جب تمباکو کنٹرول بور ڈ کی ٹیم کو یہ اطلاع ملی کہ اڈیار علاقے کے ایک دوکان جو بالکل ایک پرائیویٹ اسکول کے روبرو واقع اس دوکان میں تمباکو مصنوعات کی فروخت ہورہی ہے، تو ٹیم نے اس دوکان کے مالک پر 200روپئے جرمانہ عائد کیا اور اس دوکان میں موجود ایک ہزار روپئے کے تمباکو مصنوعات کو مذکورہ ٹیم نے ضبط کرلیا، اور ٹیم نے شہر کے دوسرے دوکانداروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اسکول ، کالج ، کے قریب تمباکو مصنوعات کو فروخت نہ کریں، اور دیگر علاقوں کے دوکانداروں کو تمباکو مصنوعات کے اشتہار اپنے دوکانوں میں لگانے کو ممنوع قرارد یا ہے، دیگر صورت میں اگلی مرتبہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Regulating tobacco ads in Tamil Nadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں