آج یکم اپریل سے ملک میں آر۔ٹی۔ای کا نفاذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

آج یکم اپریل سے ملک میں آر۔ٹی۔ای کا نفاذ

حق تعلیم قانون کو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے نافذ کردیا ہے۔ لیکن اساتذہ کی زبردست کمی، بنیادی ڈھانچہ اور اسکول گورننس ذرائع کے ڈیولپمنٹ میں تاخیر سے اس کے مقاصد کو حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ وزارت برائے انسانی وسائل ترقیات کے افسر نے کہاکہ 6 سال سے 14 سال کے بچے کو مفت میں فیس اور لازمی حق تعلیم قانون (آر ٹی ای) کے یکم اپریل 2010 سے نافذ ہونے کے بعد تمام ریاستوں کیلئے اسے 3 سال میں نوٹیفائی کرنا ضروری بنادیا گیا تھا۔ 31؍مارچ 2013 کو اس کی معیاد ختم ہورہی ہے اور ملک کی تمام ریاستوں نے اس قانون کو نوٹیفائی کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2 اپریل کو سنٹرل ایجوکیشن اڈوائزری بورڈ کی میٹنگ میں آر ٹی سی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق 35 ریاستں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں صرف 18 نے نصاب کو بہتر بنانے پر عمل کیا ہے۔ آسام، ہماچل پردیش، مہاراشٹرا اور پنجاب میں بھی نقاب میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ وہیں 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے ہی ریاستی اطفال حقوق تحفظ کمیشن قائم کیا ہے۔ ماہر اساتذہ کی کمی آرٹی ای کے سامنے سب سے بڑا چیلنج بن کر ابھری ہے۔ ملک کے 41فیصد اسکول ایسے ہیں جہاں ضرورت کے مطابق ٹیچر نہیں ہیں۔ 35فیصد اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ سے بیت الخلاء نہیں ہے۔ 6فیصد اسکول ایسے ہیں جہاں پینے کے پانی کا فقدان ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں ٹیچروں کی کمی باعث تشویش ہے۔ ملک میں 11.8 لاکھ ٹیچروں کے عہدے خالی ہیں۔ اترپردیش میں 3.06لاکھ، بہار میں 2.6لاکھ، مغربی بنگال میں 1.04لاکھ، چھتیس گڑھ میں 63ہزار 355، جھارکھنڈ میں 68ہزار 46، مدھیہ پردیش میں 95ہزار 384، مہاراشٹرا میں 33ہزار 433 ، اڑیسہ میں 33ہزار 763، گجرات میں 27ہزار258 عہدے خالی ہیں۔

RTE Act to be implemented from today 1st April

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں