بی۔جے۔پی تباہی کے دہانے پر - کپل سبل کا ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

بی۔جے۔پی تباہی کے دہانے پر - کپل سبل کا ردعمل

مرکزی وزیر ٹیلی کام کپل سبل نے بی جے پی کی تشکیل جدید پر بڑے ہی دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا کہ یہ پارٹی خود اپنے ہی اقدامات سے تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے۔ نئی ٹیم میں نریندر مودی کو اعلیٰ عہدہ دیا گیا ہے۔ یہ پارٹی کی مجبوری کی انتہا ہے۔ نریندر مودی کے دباؤ کے تحت تنظیمی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ نریندر مودی خود بی جے پی کے وجود کیلئے سنگین چیلنج بن گئے ہیں۔ کپل سبل نے کہاکہ اب حقیقی چیلنج بی جے پی کیلئے خود مودی سے لاحق ہوگیا ہے ، کیونکہ تمام بی جے پی پر مسطل ہونے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو بی جے پی کا وجود ختم ہوجائے گا۔ آئندہ وقت ہی بتائے کہ بی جے پی میں کس کا سکہ چلے گا۔ امیت شاہ کو جنرل سکریٹری بنایا جانا پارٹی کیلئے نیک شگون نہیں ہے، کیونکہ امیت شاہ پر سہراب الدین شاہ کیس فرضی انکاونٹر کا سنگین الزام ہے۔ مجرمانہ پس منظر کے حامل لیڈروں کو اعلیٰ عہدہ دیا جانا پارٹی کا حقیقی کردار واضح کرتا ہے۔ کپل سبل نے طنزیہ انداز میں کہاکہ وہ بی جے پی کہاں ہے جو منفرد ہونے اور بلند و بالا اخلاق و اصول کی باتیں کیا کرتی تھی۔ اب وہی بی جے پی جرائم پیشہ افراد کو اعلیٰ عہدہ پر فائز کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ کانگریس نے آج یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ دلی ہنوز دور است، پہلے راج ناتھ سنگھ کرناٹک میں کامیاب ہوکر دکھائیں۔ بی جے پی کی نئی ٹیم کا امتحان کرناٹک میں ہوگا۔ جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ سابق چیف منسٹر یدی یورپا بی جے پی کا انتخابی بیڑہ غرق کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ اے آئی سی سی کے ترجمان راشد علوی نے محتاط انداز میں کہاکہ مودی کو پارلیمانی بورڈ میں شامل کرنا بی جے پی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر کانگریس تبصرہ کرنا نہیں چاہتی۔

BJP is going towards self-destruction, says Sibal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں