17/اپریل واشنگٹن یو۔این۔آئی
امریکہ کے بوسٹن میں منگل کے 2دھماکوں میں پریشر کوکر بم کا استعمال کیا گیا تھا۔ کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اب تک دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ انسانیت کے ان دشمنوں کا پتہ لگایاجائے گا۔ صدر جمعرات کو متاثرین کو تسلی دینے کیلئے بوسٹن جارہے ہیں۔ تحقیقاتی عہدیداروں نے کل دیر رات بتایاکہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں نے بوسٹن دھماکہ میں پریشر کوکر بم کو زیادہ خطرناک بنانے کیلئے اس میں لوہے کی کیلیں، لوہے کے نوکیلے ٹکڑے، بال بیرنگ اور سیاہ دھماکہ خیز پاوڈر کا استعمال کیا ہے تاکہ اس کی لپیٹ میں آنے والا شخص بچ نہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ بم کے ٹکڑوں کو جانچ کیلئے ایف بی آئی لیباریٹری میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بم کو پلاسٹک کی کالی تھیلی میں چھپاکر پرہجوم مقام پر رکھا گیاتھا۔ صدر نے کہاکہ وہ کل بوسٹن جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2001ء کے بعد یہ امریکہ پر ہوا سب سے خطرناک حملہ ہے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے بوسٹن مراتھن بمباری کی ذمہ داری نہیں لی ہے اور ایف بی آئی کے پاس فی الحال مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی ٹھوس اطلاعات نہیں ہیں۔ یہ بات تحقیق کرنے والے ایجنٹ رچرڈ ویسلاریزر نے کہی ہے۔ بوسٹن میں ایف بی آئی کے خصوصی یجنٹ نے کہا فی الحال کسی نے بھی دھماکہ کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ ابھی ہمارا کسی پر شبہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا مقصد ہی واضح ہے۔ ابھی مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی یقینی اطلاع نہیں ہے یہ ایک شخص کا کام بھی ہوسکتا ہے اور کئی لوگوں کا بھی۔Pressure cooker bombs suspected in Boston blast
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں