روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کشیدگی افسوسناک - آنگ سان سوچی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کشیدگی افسوسناک - آنگ سان سوچی

میانمار کی اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی نے آج کہا کہ ان کے ملک میں مسلم طبقہ کے ساتھ کشیدگی ایک افسوسناک معاملہ ہے اور طبقہ میں سلامتی کا احساس پیدا کیاجانا چاہئے۔ واضح رہے کہ بدھ اکثریت والے میانمار میں گذشتہ ماہ فرقہ وارانہ تشدد میں43افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایشیاء کے ایک کثیر مذہبی ملک میانمار کے مرکزی علاقہ میں تشدد کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو ان کے مکانات سے بے دخل کیا گیا نیز ان کی تجارت کو نقصان پہنچایاگیا۔ کٹر بدھسٹ سوچی نے تشدد پر اکثر ذہنی تحفظ کے ساتھ تبصرہ کئے۔ کشیدگی دور کرنے میں نوبل انعام یافتہ کی ناکامی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اتحاد پیدا کرنے والی ایک طاقت کے طورپر ان کی شبیہ متاثر ہوئی ہے مگر دورہ جاپان کے دوران ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ میں نے حال ہی میں چند مسلم قائدین سے ملاقات کی یہ افسوسناک ہے کیونکہ ان میں سے کسی نے برما( میانمار) کے سواء کسی دوسرے ملک کی صورت بھی نہیں دیکھی۔ وہ محسوس نہیں کرتے کہ ان کا کسی دوسرے ملک سے تعلق ہے۔ یہ افسوسناک معاملہ ہے۔ ہمارے مختلف افکار کے ساتھ ہمیں انہیں قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو میانمار کی شہریت کے قوانین کا جائزہ لینا چاہئے۔ مگر اس سوال کا راست جواب دینے میں وہ ناکام ہوگئیں کہ آیا وہ روہنگیوں کو مسلمان تصور کرتی ہیں۔ ملک کے مغرب میں راکینے ریاست میں لگ بھگ 8لاکھ روہنگیا مسلمان آباد ہیں مگر وہ عملی طورپر بے وطن ہیں کیونکہ میانمار اور پڑوسی بنگلہ دیش نے انہیں شہریت دینے سے انکار کردیا ہے۔ برما کے کئی افراد انہیں غیر قانونی تارکین وطن سمجھتے ہیں۔

Aung San Suu Kyi: Burma's Muslims Must Feel Secure

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں