فلسطین کے وزیراعظم سلام فیاض مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

فلسطین کے وزیراعظم سلام فیاض مستعفی

فلسطین کے وزیراعظم سلام فیاض نے آج رسمی طورپر صدر محمود عباس کو استعفیٰ پیش کردیا۔ فلسطین کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ سلام فیاض نے صدر کے ہیڈکوارٹر واقع رملہ میں تقریباً نصف گھنٹہ بات چیت کی۔ محمود عباس اور سلام فیاض کے مابین گذشتہ چند دنوں سے تناؤں چل رہا تھا کیونکہ وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں پر حکمراں فتح مومنٹ میں کافی تنقیدیں کی جارہی تھیں۔ امریکہ نے سلام فیاض کے حق میں کافی مہم چلائی اور وہ چاہتا تھا کہ سلام فیاض ہی اس عہدہ پر برقرار رہیں۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کل محمود عباس سے فون سے رابطہ قائم کرتے ہوئے وزیراعظم کی حیثیت سے سلام فیاض کو برقرار رکھنے پر زور دیا تھا۔ سلام فیاض امریکہ میں تعلیم یافتہ اور ماہر معاشیات ہیں۔

Palestinian Prime Minister Fayyad Resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں