انڈونیشیا میں کشتی کی غرقابی - 5 ہلاکتوں کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

انڈونیشیا میں کشتی کی غرقابی - 5 ہلاکتوں کا اندیشہ

غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی کل مغربی جاوا کے قریب سمندر میں غرقاب ہوگئی۔ 5 سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت کے اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی پر کوئی 72ایرانی اور افغانی سوار تھے۔ انڈونیشیائی ماہی گیروں نے سمندر سے 14افغان پناہ گزینوں کو بچالیا ہے۔ کشتی پر سوار لوگ آسٹریلوی جزیرہ کرسمس آئی لینڈر کے رخ پر بڑھ رہے تھے۔ یہ اطلاع تارکین وطن میں سے ایک نے دی۔ انڈونیشیائی حکام نے اس سلسلہ میں آسٹریلیا کے بحری تحفظ کے حکام کو مطلع کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے مسافروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع ہوا ہے یا نہیں۔ پچھلے سال 21 جون کو بھی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ جس میں پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے افراد سوار تھے اور اس حادثے میں 17افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آسٹریلیاء میں پناہ لینے کے قوانین میں نرمی کی وجہہ سے کچھ عرصہ سے پاکستان سے انڈونیشیاء کے 18000 جزیرے غیر قانونی طورپر آسٹریلیاء جانے والوں کیلئے اہم راستے کے طورپر استعمال ہوتے ہیں۔ تارکین وطن بھی بڑی تعداد میں وہاں کا رخ کررہے ہیں۔

5 Dead and Scores Missing After Boat Sinks Off Indonesia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں