حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ ملتوی - جج کیس سے دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ ملتوی - جج کیس سے دستبردار

معزول مصری صدر حسنی مبارک کے مقدمہ کی دوبارہ سماعت آج پریسائڈنگ جج کی جانب سے کیس سے دستبرداری کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ جج کے اس فیصلہ کی وجہہ سے کمرہ عدالت میں احتجاج کیا گیا۔ جسٹس مصطفی حسن عبداﷲ نے کہاکہ وہ اس مقدمہ کو زیریں عدالت کو بھیج رہے ہیں کیونکہ اس کیس پر نظر ثانی کرنے میں انہیں اچھا محسوس نہیں ہورہا ہے۔ توقع ہے کہ عدالت اس مقدمہ کی سماعت کیلئے نئے بنچ کا اعلان کرے گی۔ قبل ازیں سابق مصری صدر حسنی مبارک کو آج انہیں برطرف کرنے کیلئے 2011 کی شورش میں مظاہرین کی ہلاکت پر ان کے مقدمہ کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے قاہرہ کے مضافات پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایک کورٹ ہاوز کو لایاگیا۔ اسٹیٹ ٹیلی ویژن نے دکھایا کہ 84 سالہ سابق صدر کو ایک دواخانہ کی ٹرالی پر لٹاکر عدالت کی عمارت میں لایاگیا۔ وہ ایک سفید رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے ہوئے تھے ان کے ہاتھ ان کے سر کے پیچھے باندھ دئیے گئے تھے۔ مبارک کے علاوہ سابق وزیر داخلہ حبیب العادل اور 4 اعلیٰ مددگاروں کو جنوری میں وکلاء صفائی اور استغاثہ دونوں کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کو اعلیٰ ترین اپیلس کورٹ کی جانب سے سماعت کیلئے قبول کئے جانے کے بعد زائداز 800 احتجاجیوں کے قتل میں ماخوذ کئے جانے پر ان کے خلاف مقدمہ کی دوبارہ سماعت ہورہی ہے۔ وزارت داخلہ کے 2دیگر سینئر عہدیداروں کو کم تر الزامات کا سامنا ہے۔ مبارک کے 2فرزندوں اعلیٰ اور جمال بھی مالیاتی کرپشن کے علیحدہ الزامات پر مقدمہ کی دوبارہ سماعت کیلئے عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔

Hosni Mubarak retrial collapses within minutes in Egypt as judge steps aside

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں