سربجیت کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے سے پاکستان کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-30

سربجیت کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے سے پاکستان کا انکار

پاکستان نے آج اس اطلاع کی تردید کر دی ہے کہ اُس کا ایک میڈیکل بورڈ، ہندوستانی قیدی سربجیت سنگھ کو (بغرض علاج) بیرونی ملک بھینے کی تجویز پر غور کر رہا ہے ۔ پاکستان نے کہا ہے کہ سربجیت کی "ہرممکن بہترین طبی نگہداشت کی جا رہی ہے "۔ (لا ہور کی لکھ پت جیل میں دیگر قیدیوں کے وحشیانہ حملہ میں سربجیت سنگھ شدید زخمی ہوا ہے اور وہ لا ہور کے جناح ہاسپٹل میں کوما میں ہے )۔ وزیراطلاعات عارف نظامی نے بتایاکہ 49 سالہ سربجیت کو بیرون ملک بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ نظامی نے جو نگران کار حکومت کے ایک اہم رکن ہیں کہاکہ لا ہورکے جناح ہاسپٹل میں سربجیت کا علاج "بدستور جاری رہے گا"۔ نظامی، اسلام آباد میں ایک سرکاری تقریب سے وقت فارغ کرتے ہوئے اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

نئی دہلی۔ ہندوستان نے پاکستان سے خواہش کی ہے کہ ہندوستانی قیدی سربجیت کو جس کو وہاں سزائے موت سنائی گئی ہے ، رہا کر دیا جائے ۔ لا ہور کی جیل میں دیگر قیدیوں کے وحشیانہ حملہ کے بعد سربجیت کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ہندوستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سربجیت پر حملہ کے واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کرائی جائیں اور خاطیوں کیلئے سزا کو یقینی بنایا جائے ۔ حکومت ہند نے پاکستان سے یہ بھی خواہش کی ہے کہ 49سالہ سربجیت کو ہندوستان منتقل کرنے کے متبادل پر غور کیا جائے تاکہ وہ یہاں دستیاب بہترین معالجہ سے مستفید ہو سکے ۔

Pakistan Panel Decides Against Sending Sarabjit Singh Abroad for Treatment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں