سی۔آئی۔اے کی جانب سے افغان صدر کرزئی کو ڈالروں بھرے تھیلے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-30

سی۔آئی۔اے کی جانب سے افغان صدر کرزئی کو ڈالروں بھرے تھیلے

سی آئی اے کی جانب سے افغان صدر حامد کرزئی کو وقفے وقفے سے ڈالروں سے بھرے تھیلے دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ سی آئی اے سے ملنے والی اس رقم کو "گھوسٹ منی" کہا جاتا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے 10برسوں میں کرزئی حکومت کو تھیلوں میں چھپا کر لاکھوں ڈالر دئیے ۔ صدر کرزئی کے 2002ء سے 2005ء تک چیف آف اسٹاف رہنے والے خلیل رومان کے مطابق سی آئی نے سے ملنے والی رقم کو گھوسٹ منی کہا جاتا تھا۔ اخبار لکھتا ہے کہ ممکنہ طورپر اس میں سے کچھ رقم القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ لڑنے والے قبائلی سرداروں اور سیاست دانوں میں تقسیم کی گئی ہو گی تاکہ اور جنگ جاری رکھ سکیں ۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے نے افغانستان میں رشوت اور بدعنوانی کے ذریعہ خود کوطاقتور اور مضبوط بنانے کی بھی کوشش کی تھی۔ تاہم اصل حقیقت کیا ہے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ اس بارے میں امریکہ یا سی آئی اے حکام نے تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے مطابق سی آئی اے نے امریکی ڈالر سوٹ کیس میں ڈال کر حامد کرزئی کے حوالے کئے ۔ یہ ڈالٹر افغانستان اسمگل کئے جانے سے قبل پلاسٹک کے بند کے گئے تھے اور ہر مہینے بڑی تعداد میں یہ ڈالر افغان صدر کے دفتر کو بھیجے جاتے تھے ۔

Millions in CIA "ghost money" paid to Afghan president's office

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں