بےنظیر قتل کیس - پرویز مشرف عدالت میں غیرحاضر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

بےنظیر قتل کیس - پرویز مشرف عدالت میں غیرحاضر

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے آج ایک انسداد دہشت گردی کورٹ میں حاضر نہیں ہوئے جو 2007ء میں سابق وزیر بے نظیر بھٹو قتل معاملہ کی سماعت کررہا ہے۔ پرویز مشرف پر بے نظیر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ سابق فوجی ڈکٹیٹر کو 23 اپریل کو حاضرعدالت رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں خفیہ سماعت کے دوران جج چودھری حبیب الرحمن نے تمام ملزمین کو اگلی سماعت میں حاضر رہنے کا حکم دیا جن میں پرویز مشرف بھی شامل ہیں۔ مشرف کو 2 بار عدالت میں بلایا جاچکا ہے تاہم آج کی سماعت میں وہ حاضر عدالت نہیں رہے۔ اسی عدالت نے قبل ازیں پرویز مشرف کو ملعنہ بھگوڑا قرار دیا اور ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔ مشرف پر بے نظیر بھٹو کو 2007ء میں وطن واپسی کے بعد خاطر خواہ سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ جج چودھری حبیب الرحمن نے تمام ملزمین کے نام سمن جاری کرتے ہوئے معاملہ کی اگلی سماعت کیلئے 23اپریل کی تاریخ مقرر کی۔

Benazir Bhutto murder case adjourns till April 23

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں