بی۔جے۔پی یا کانگریس کی تائید کے بغیر آئیندہ حکومت کا قیام ناممکن - اڈوانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-04

بی۔جے۔پی یا کانگریس کی تائید کے بغیر آئیندہ حکومت کا قیام ناممکن - اڈوانی

سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے جاریہ سال کے آواخر میں عام انتخابات کے انعقاد کی پیش قیاسی کی ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی یا کانگریس کی تائید کے بغیر کوئی بھی (پارٹی) مرکز میں آئندہ حکومت تشکیل نہیں دے سکتی۔ اس طرح عملاً انہوں نے یہ اعتراف کرلیا کہ کانگریس یا بی جے پی دونوں میں سے کوئی بھی پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرسکتی۔ بی جے پی کے ریاستی عاملہ کے دو روزہ اجلاس سے وقت فارغ کرتے ہوئے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ "مجھے امید ہے کہ ملک کی 6 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے بعد لوک سبھا انتخابات 2013میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات خواہ کبھی منعقد ہوں یہ بات یقینی ہے کہ کانگریس کو شکست کا مزہ چکھنا پڑے گا"۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی یا کانگریس کی تائید کے بغیر کوئی بھی شخص مرکز میں حکومت تشکیل نہیں دے سکتا، اڈوانی ین کہاکہ (ملک کا) سیاسی نظام، لیکن بی جے پی کی کوششوں کے سبب یہ یقینی طورپر ایک دو قطبی طرز حکمرانی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کرناٹک، دہلی، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اصل لڑائی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ بی جے پی کو ان 6ریاستوں میں اچھے نتائج کی توقع ہے جس کے بعد لوک سبھا کے انتخابات منعقد ہوں گے"۔ اڈوانی نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی، موجودہ حکومت میں اسکاموں اور رشوت ستانی سے بیزار آگیا ہے اور موجودہ حکومت سے چھٹکارا پانا چاہتا ہے۔ گذشتہ 3 برسوں میں رشوت ستانی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ کئی اسکامس سامنے آئے ہیں۔ حتی کہ بعض وزراء بھی رشوت ستانی مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔

No government at Centre without BJP or Congress backing: Advani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں