بنگال کے لیے کبھی خصوصی پیکج نہیں مانگا - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-09

بنگال کے لیے کبھی خصوصی پیکج نہیں مانگا - ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آپ پیر کے روز کہاکہ انہوں نے اپنی ریاست کیلئے کبھی خصوصی پیاکیج نہیں مانگا اور آج سے ان کا جو دو روزہ دہلی دورہ شروع ہورہا ہے اس کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں ہے۔ ان کے الفاظ۔۔۔۔۔ میں بھیک نہیں مانگ رہی ہوں،نہ ہی خصوصی پیکیج( مغربی بنگال کے لئے) مانگ رہی ہوں ، لیکن میں جاننا چاہتی ہوں کہ آخر کیوں بنگال کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ہر طرح کے مسائل درپیش ہونے کے باوجود بنگال آج ملک میں سب سے اچھا کام کررہا ہے۔ آج شام دہلی روانگی سے قبل وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ میں وہاں وزیراعظم اور وزیر مالیات سے ملاقات کرکے اپنی ریاست کی ترقی اور مالیات کے معاملات پر بات چیت کروں گی۔ یاد رہے کہ منگل کے روز ان کی وزیراعظم منموہن سنگھ سے اور بدھ کو وزیر مالیات چدمبرم سے ملاقات طئے ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں وزیراعظم کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ میں اس (ترقی) معاملے پر وزیراعظم کے ساتھ کئی مرتبہ مل چکی ہوں۔ اب اگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی تو دکھادیں گے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مرکزی حکومت پر اس بات کیلئے بھی برسیں کہ اس نے بنگال کی سابق بائیں محاذ حکومت کو اندھا دھند پیسہ لینے کی اجازت دے دی جس کا خمیازہ موجودہ حکومت بھگت رہی ہے۔ کیرالا، پنجاب اور بنگال قرض کے بوجھ تلے دبی ریاستیں ہیں لیکن دونوں کے مقابلے میں ہماری ریاست کی حالت سب سے خراب ہے لیکن ہمیں اپنی آمدنی سے کہیں زیادہ مرکز کو دے دینا پڑرہا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے دو روز دہلی دورہ سے قبل آج پیر کو رائٹرس بلڈنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی سیاسی مسئلہ پر بات کرنے کیلئے دہلی نہیں جارہی ہیں بلکہ مغربی بنگال کے ساتھ مرکز کی عدم توجہی پر وزیراعظم سے بات کریں گی اور بنگال کے مالی حالات سے روشناس کرائیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ مغربی بنگال کام کے معاملہ میں سرفہرست ہے، پھر مرکز ان دیکھی کررہا ہے اور اسے وہ مالی مراعات نہیں دے رہے ہیں جو اس کا حق ہے۔

Never sought special package for West Bengal: Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں