Pakistani Foreign Ministry - Maleeha Lodhi's name pending
پاکستان کے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کل 14رکنی کابینہ تشکیل دیتے ہوئے قلمدانوں کی تقسیم کی تھی تاہم دفاع، فینانس اور امور خارجہ کا قلمدان اپنے ہی پاس رکھا تھا۔ روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ اب سابق سفیر ملیحہ لودھی کو وزیر خارجہ نامزد کرنے پر غور ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں عہدوں کیلئے (دفاع، امور خارجہ اور فینانس) مناسب ترین شخصیت کی تلاش جاری ہے۔ پاکستانی میڈیا نے گذشتہ ماہ یہ اطلاع دی تھی کہ ملیحہ لودھی اس کی پیشکش یہ کہتے ہوئے ٹھکرادی تھی کہ اس کی معیاد مختصر ہے اور امکانات بھی محدود ہیں۔ ملیحہ لودھی فی الحال جنگ میڈیا گروپ کی مشیر خصوصی ہیں۔ انہوں نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے تاہم اتنا ضرور بتایاکہ وہ ہر حیثیت سے پاکستان کی خدمت کرنے تیار ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں