Invoking the Bhutto legacy, Bilawal launches PPP campaign
بلاول بھٹو زرداری نے آج بھٹو خاندان کی وارثت کو آگے بڑھاتے ہوئے کم تر پیمانہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 11مئی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی حمایت کریں۔ بھٹو خاندان کے روایتی گڑھ صوبہ سندھ کے نودیرو میں آج 1:30 بجے دن پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں اور قائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کے کارناموں کی فہرست پیش کی اور رائے دہندوں سے ایک جذباتی اپیل کی۔ "ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور بے نظیر بھٹو کا بیٹا آج آپ سے اپیل کررہا ہے یہ امن کی تحریک ہے اور پاکستان میں امن اور سلامتی لانے کے بعد ہی یہ سکون لے گی"۔ 24 سالہ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں جسے سرکاری ٹیلی ویژن پر راست نشر کیا گیا یہ اپیل کی۔ پی پی کے انتخابی نشان تیر کو جمہوریت کی علامت قرار دیتے ہوئے انہوں نے عوام سے پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے ساتھ اختلافات کی اطلاعات سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہوئے بلاول نے پی پی پی کے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی پھوپھی کو ووٹ دیں کیونکہ پارلیمنٹ میں ان کی سیٹ کا تحفظ کررہی ہیں۔ بلاول نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ انتخابات میں پی پی پی کو فاتح بنائلیں اور پارٹی کارکنوں پر زوردیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کا ساتھ دیں۔ انہوں نے ان کے نانا اور ماں کی قربانیوں اور کارناموں کے بارے میں جذباتی نعرے لگانے والے ہجوم کا ہاتھ لہراکر جواب دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں