بنگلہ دیش میں جاریہ ماہ کے اختتام پر صدارتی انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

بنگلہ دیش میں جاریہ ماہ کے اختتام پر صدارتی انتخاب

بنگلہ کے الیکشن کمیشن نے ملک میں صدارتی انتخابات کیلئے 29 اپریل کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر قاضی رقیب الدین احمد نے کل ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ سنگاپور میں سابق صدر ظل الرحمن علاج کروا رہے تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا جس کے نتیجہ میں صدارتی عہدہ مخلوعہ ہوگیاتھا۔ بعدازاں بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالحمید اس وقت سے کارگذار صدر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ ملک کے دستور کے مطابق جاریہ سال جون سے قبل 20ویں صدر کا انتخاب ضروری ہے۔ کارگذار صدر عبدالحمید نے 21 اپریل کو پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس طلب کیا ہے جبکہ ارکان پارلیمنٹ جمہوری حکمرانی ڈھانچہ میں حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ خواہشمند امیدواروں کو 21اپریل تک نامزدگی کے پرچہ داخل کرنا ہوگا اور 24اپریل تک ان سے دستبرداری کی اجازت ہوگی۔ بنگلہ دیش میں پارلیمانی جمہوریت کے متعارف کروائے جانے کے بعد وہاں کے قانون سازوں نے 1991ء میں صرف ایک مرتبہ صدر کا انتخاب کیا تھا جبکہ اس موقع پر اس عہدہ کیلئے ایک سے زائد امیدوار موجود تھے۔

Bangladesh to hold presidential poll on April 29

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں