List of Bribed Journalists Must be Released, Pakistan SC
پاکستان کی سپریم کورٹ ان صحافیوں کے ناموں کی خفیہ فہرسی جاری کرے گی اور ابلاغیہ کے ان اداروں کے ناموں کی فہرست جاری کرے گی جنہوں نے قومی سلامتی کے نام پر وفاقی حکومت سے رقومات حاصل کیں۔ عدالت عالیہ اس سلسلے میں 17اپریل کو قطعی فیصلہ کرے گی۔ دو رکنی بنچ صحافیوں کو رقومات کی ادائیگی کے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ ایک ٹی وی اینکر کی درخواست پر عدالت اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ ججس نے کہاکہ صحافیوں کو خفیہ ادائی سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت صحافت کو بکا و مال تصور کرتی ہے۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہاکہ ایک معاملہ میں اس طرح کی ادائی ہوئی ہے۔ 3؍ستمبر 2011 کو بلوچستان میں ہندوستان کی مداخلت کے مسئلہ پر یہ ادائی ہوئی۔ سابقہ سماعت کے وقت سرکاری وکیل نے کہاکہ وزارت اطلاعات نے صحافیوں اور بیرون پاکستان کے قلمکاروں کو رقومات ادا کیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں