محروسین کے لیے جدوجہد کی خاطر تنظیم کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

محروسین کے لیے جدوجہد کی خاطر تنظیم کا قیام

پریس کونسل آف انڈیا کے صدرنشین جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے ممتاز شہریوں کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے ان افراد کیلئے جدوجہد کی خاطر ایک تنظیم قائم کی ہے۔ جنہیں غیر منصفانہ طورپر جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج نے ایک بیان میں کہاکہ جیلوں میں بند ایسے بیشتر افراد کا تعلق اقلیتی فرقہ سے ہے جن پر صرف شبہ کی بنیاد پر اس جھوٹے کی نظریہ کی بنیاد پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس فرقہ کے تمام افراد دہشت گردی ہیں۔ کاٹجو نے کہاکہ جب کبھی بم دھماکہ یا دہشت گردی کا کوئی دوسرا واقعہ پیش آتا ہے تو پولیس اکثر حقیقی خاطیوں کو پکڑنے میں ناکام رہتی ہے اور عجلت میں محض شبہ کی بنیاد پر اقلیتی فرقہ کے نوجوانوں کو پھنسایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی زیر قیادت گروپ نے جس میں ممتاز وکیل مجید میمن، فلم پروڈیوسر مہیش بھٹ اور دوسرے شامل ہیں ایک تنظیم قائم کی ہے جس کا نام "دی کورٹ آف لاسٹ ریسورسٹ" ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ممتاز فوجداری وکیل ایرل اسٹینلی گاڈینر نے 1948ء میں یہ تنظیم قائم کی تھی جس سے یہ نظریہ اخذ کیا گیا ہے۔ کاٹجو نے کہاکہ یہ تنظیم کیسوں کا جائزہ لے گی اور اس بات کا پتہ لگائے گی کہ آیا نا انصافی ہوئی ہے۔ تنظیم صدر جمہوریہ یا گورنر سے معافی اور نرمی کی درخواست بھی کرے گی۔

Katju to set up 'Court of Last Resort'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں