پاکستان میں 15 رکنی کابینی نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

پاکستان میں 15 رکنی کابینی نامزد

پاکستان کے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے 15 رکنی کابینہ کی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے جس میں ملک کے چاروں صوبوں کے امیدوار شامل ہیں۔ قلمدانوں کی تقسیم ہنوز باقی ہے۔ کابینہ میں 7ارکان انتہائی گھنی آبادی کے حامل صوبہ پنجاب سے شامل کئے گئے ہیں جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان سے 3'3 ارکان نامزد کئے گئے ہیں۔ خیبر پختون خواصوبہ کے 2ارکان بھی کابینہ میں جگہ ملی ہے۔ توقع ہے کہ صدرآصف علی زرداری ان ارکان کو عہدہ کا حلف آج ہی دلائیں گے۔ بیشتر کابینہ ارکان غیر معروف ہیں تاہم اپنے اپنے شعبہ میں ان کی مہارت پر شک کی کوئی گنجائش نہیں۔ بعض نامہ نگاروں نے بتایاکہ کابینہ میں شامل ارکان سے 84 سالہ کھوسو ذاتی طورپر واقف ہیں یا پھر ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی انہیں حاصل ہے۔ پاکستان ٹوڈے کے ناشر اور سینئر صحافی عارف نظامی بھی 15رکنی کابینہ میں شامل ہوں گے جنہوںنے خیال ظاہر کیا کہ نگراں وزیر اطلاعات کی حیثیت سے ان کا تقرر ممکن ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے ماہر احمر بلال صوفی کو وزیر قانون کا قلمدان مل سکتا ہے جو حکومت پاکستان کو ممبئی حملوں جیسے مسائل سے متعلق مشورے دیتے رہتے ہیں۔ دفتر وزیراعظم سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق 15 رکنی کابینہ میں پنجاب سے ملک حبیب، مصدق ملک،مشتاق خان، احمد بلال صوفی، عارف نظامی شہزادہ، احسن اشرف اور شہزادہ جمال شامل ہیں۔ سہیل وجاہت صدیق، مقبول رحمت آ اور یونس سومرو کا تعلق سندھ سے ہے۔ عبدالملک کاسی، اسد آ مندوخیل اور میر حسین دھومکی کا تعلق بلوچستان اور ثانیہ نشترو و فیروز جمال شاہ کا خیل کا تعلق خیبر پختوان خواصوبہ سے ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان سے 3'3ارکان نامزد کئے گئے ہیں۔

15-member interim cabinet to take oath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں